اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صومالیہ میں امدادی مشن کی مدت میں 31مارچ 2017ء تک توسیع کی منظوری دیدی ۔
15رکنی سلامتی کونسل کی طرف سے اس موقع پر جاری بیان میں امن مشن کو صومالیہ میں سیاسی عمل کی بحالی کیلئے اہم قراردیا گیا ۔ سلامتی کونسل کی طرف سے منظور کی جانے والی قرار داد میں صومالیہ میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کو
صومالی سول سوسائٹی خصوصاً نوجوانوں ، خواتین ،بزنس کمیونٹی اور مذہبی رہنمائوں کے ساتھ روابط بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
مشن کو رواں سال صومالیہ میں انتخابات کے انعقاد کے بعد کی صورتحال کا بغور جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ قرارداد میں صومالیہ میں الشباب کی دہشتگردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت بھی کی گئی ہے اور الشباب کے خلاف موثر کارروائیوں پر افریقی یونین کے امن مشن کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔